اگر آپ اپنے دفتر کے کمپیوٹر یا پبلک مقامات پر لے جانے والے لیپ ٹاپ وغیرہ سے ڈیٹا چوری ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ’’یو آر سی ایکسیس موڈز‘‘ سافٹ ویئر آپ کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ یہ سافٹ ویئر آپ کے سسٹم سے غیر متعلقہ لوگوں کو یو ایس بی یا سی ڈی میں ڈیٹا کاپی کرنے نہیں دیتا۔ کسی بھی ایسے کمپیوٹر جس پر آپ کو ایڈمنسٹریٹر حقوق حاصل ہیں، یہ سافٹ ویئر سی ڈی اور یو ایس بی پر پاس ورڈ لگا دیتا ہے یعنی انھیں کوئی بھی آپ کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتا۔  اگر آپ یہ چاہیں کہ یو ایس بی یا سی ڈی میں موجود ڈیٹا دیکھا جا سکے لیکن کچھ اس میں کاپی نہ کیا جا سکے تو یہ فیچر بھی دستیاب ہے۔ اگر یہ سافٹ ویئر آپ کے پاس انسٹال ہو گا تو کوئی یو ایس بی سسٹم میں پلگ ہوتے ہی یہ اسے لال جھنڈی دکھا دے گا۔ لیکن چونکہ اس کا پاس ورڈ صرف آپ کے پاس ہو گا تو آپ اسے فوراً فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی کے پیش نظر جب چاہیں اس پروگرام کا پاس ورڈ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ پاس ورڈ کے بغیر اسے ڈس ایبل بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ رجسٹری ایڈیٹر پر پاس ورڈ لگا کر اسے بھی غیر ضروری چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔


اور تو اور کمانڈ پرامپٹ اور ٹاسک منیجر بھی آپ کی اجازت سے ہی کھلے گا۔
یعنی آپ کے سسٹم کی تمام سیکیورٹی صرف ایک سافٹ ویئر سے ممکن ہے۔ جب آپ سی ڈی روم اور یو ایس بی ایکسیس پر ہی پاس ورڈ لگا دیں گے تو وائرسز آنے کا امکان نوے فیصد تو یہیں ختم ہو جاتا ہے۔


One Unlock for Download This File 










Post a Comment Blogger

 
Top