سسٹم ڈرائیوز تک پہنچنے کے لیے مائی کمپیوٹر کا آئی کن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مائی کمپیوٹر سے سسٹم کی ڈرائیوز جیسے کہ سی ڈرائیو، ڈی ڈرائیو وغیرہ اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو اور سی ڈی روم وغیرہ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ لیکن یہاں دیگر پروگرامز جیسے کہ فائر فوکس، کروم اور سسٹم فولڈرز کے شارٹ کٹس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
مائی کمپیوٹر میں شارٹ کٹس شامل کرنے کے لیے رن میں درجہ ذیل کمانڈ لکھ کر انٹر پریس کر دیں:
%appdata%
اس کے بعد اس فولڈر میں آجائیں:
Microsoft > Windows > Network Shortcuts
’’نیٹ ورک شارٹ کٹس‘‘ میں جو بھی شارٹ کٹ بنایا جائے گا وہ مائی کمپیوٹر کھلنے پر وہاں موجود ہو گا۔ یہاں پر کسی بھی پروگرام کا شارٹ کٹ بنایا جا سکتا ہے۔  کسی فولڈر پر رائٹ کلک کر کے اس کا شارٹ کٹ بنا کر اسے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کنٹرول پینل کے کسی آئی کن کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے بھی یہاں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Post a Comment Blogger

 
Top