مختلف فائلیں منتخب کرنا ہمارا روز مرہ کا کام ہے جب ہم کچھ فائلیں کاپی کر رہے ہوں، ڈیلیٹ کر رہے ہوں یا انھیں کہیں اور منتقل کر رہے ہوں۔ اگر ایک ترتیب سے فائلیں کاپی کرنی ہوں تو ہم پہلی فائل پر کلک کر کے شفٹ کا بٹن دبا کر رکھتے ہوئے آخری فائل پر کلک کرتے ہیں۔ ان کے بیچ موجود ساری فائلیں سلیکٹ ہو جاتی ہیں۔

اور بہت ساری فائلز میں سے مطلوبہ فائلوں کو منتخب کرنے کے لیے ہم کی بورڈ سے کنٹرول کا بٹن دبا کر رکھتے ہیں اور پھر کوئی ترتیب ضروری نہیں ہوتی۔ صرف جن فائلز پر کلک کریں گے وہیں منتخب ہوتی جاتی ہیں۔

لیکن ونڈوز 7 میں فائلز منتخب کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن بھی موجود ہے۔
ونڈوز ایکسپلورر میں بائیں طرف کونے میں موجود آرگنائز پر کلک کرتے ہوئے ’’فولڈر اینڈ سرچ آپشنز‘‘ “Folder and search options” منتخب کریں یا کنٹرول پینل سے بھی اسے کھولا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ویو ٹیب پر کلک کریں۔
۱یڈوانس سیٹنگز میں اسکرول کرتے ہوئے نیچے آجائیں اور “Use check boxes to select items”  کے آپشن پر چیک لگا دیں۔
لیجیے اب آپ مختلف فائلیں منتخب کرنے کے لیے کنٹرول کے بٹن کے محتاج نہیں رہے بلکہ آپ جب بھی کسی فائل یا فولڈر پر ماؤس لے کر جائیں گے اس کے ساتھ ایک چیک باکس ظاہر ہو جائے گا۔ جس بھی فائل یا فولڈر کو منتخب کرنا ہو اس کے ساتھ ظاہر ہونے والے چیک باکس پر چیک لگا دیں۔

Post a Comment Blogger

 
Top