پچھلے دنوں ایک وائرس نے بہت تنگ کیا۔ ہوا یوں کہ ڈیٹا کاپی کیا اور جیسے ہی usb کو اپنے کمپیوٹر پر لگایا تو usb میں تمام فائلز اور فولڈرز شارٹ کٹ کی شکل اختیار کر گئے۔ اور اس کےساتھ ساتھ سسٹم میں بھی یہ وائرس چلا گیا۔ پھر کیا تھا جو بھی usb سسٹم میں لگتی اس میں تمام ڈیٹا شارٹ کٹ بن جاتا۔ کوشش کرتے کرتے ایک بہت ہی چھوٹالیکن بہت ہی زبردست فری سافٹ وئیر ملا جس نے چند منٹوں میں نا صرف یو۔ایس۔بی کو کلین کر دیا بلکہ سسٹم سے بھی اس وائرس کو نکال دیا۔ آپ کو بھی اگر ایسا مسئلہ درپیش ہو تو ضرور ٹرائی کیجیے گا۔ یہاں سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ فری ہے۔ سائز تقریباً 3 ایم۔بی
انسٹال کرنےکے بعد وائرس والی یو۔ایس۔بی سسٹم کے ساتھ لگائیں اس کے بعد جو ونڈو کھلے گی اس میں deletion پر کلک کریں ۔ سسٹم ری سٹارٹ ہو جائے گا اور ری بوٹ ہونےکے بعد ڈسک ٹاپ کے ظاہر ہونے سے پہلے ہی اپنا کام شروع کر دے گا۔










Post a Comment Blogger

 
Top