ون باس - Win Boss
اگر آپ کسی ایسے آفس میں کام کرتے ہیں جہاں یاہو مسینجر استعمال کرنا ممنوع ہے لیکن آپ پھر بھی اسے استعمال کررہے ہیں۔ اسی دوران آپ کے باس آپ کے پاس آکھڑے ہوتے ہیں۔ لو جی، آپ تو پھنس گئے....!! لیکن ٹھہریں، اگر آپ نے ہمارے بتائے ہوئے ون باس نامی اس سافٹ ویئر کو انسٹال کررکھا ہے تو پھر کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ ون باس ایک باکمال ایپلی کیشن ہے جس کی مدد سے آپ چلتے ہوئے کسی بھی پروگرام کو پلک جھپکتے میں اسکرین سے غائب کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پروگرام بظاہر بالکل بند ہوجاتا ہے لیکن درحقیقت وہ پروگرام صرف نظروں سے اوجھل ہوتا ہے جسے واپس ظاہر بھی کیا جاسکتا ہے۔ کسی پروگرام کو اسکرین سے اوجھل کرنے کے لئے آپ کو کی بورڈ سے چند کیز پریس کرنی پڑتی ہیں۔ بائی ڈیفالٹ یہ کیز CTRL + X ہوتی ہیں جنھیں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ اوجھل ایپلی کیشن نہ صرف اسکرین، بلکہ ٹاسک بار، ALT + TAB سے ظاہر ہونے والی ایپلی کیشنز کی لسٹ ، حتیٰ کہ ٹاسک منیجر سے بھی غائب ہوجاتی ہے۔ جبکہ یہ سافٹ ویئر بذات خود سسٹم ٹرے میں ایک سبز رنگ کے آئی کن جیسا نظر آتا ہے جو ٹاسک منیجر کے آئی کن سے ملتا جلتا ہے۔ 









Post a Comment Blogger

 
Top